پومپیو نیوکلیئر ترک اسلحہ پر بات چیت کیلئے شمالی کوریاجائیں گے

واشنگٹن ،29 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نیوکلیئر ترک اسلحہ پر شمالی کوریا کی منصوبہ بندی پر بحث کے لئے آئندہ ہفتے پیانگ یانگ کا دورہ کریں گے ۔ اخبار ‘فنانشیل ٹائمز ‘ میں جمعرات کو شائع رپورٹ میں مسٹر پومپیو کے منصوبہ سے آگاہ ذرائع کے حوالے سے اس کی اطلاع دی گئی ہے ۔ رپورٹ میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے دورے کی وجہ سے ہی مسٹر پومپیو نے آئندہ 6جولائی کو واشنگٹن میں ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات کو ملتوی کر دیا۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان گذشتہ 12 جون کو سنگاپور میں ہوئی مذاکرات کے بعد مسٹر پومپیو پیانگ یانگ کے دورے پر جانے والے پہلے امریکی وزیر ہوں گے ۔