پولیس کو دیکھ کرگھوڑے کے ساتھ ’’گبرسنگھ‘‘ فرار

گجرات میں کانگریس کارکنوں کا مقامی آرٹسٹوں کے ساتھ منفرد ڈرامہ

سورت، 29 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں انتخابی گہما گہمی کے درمیان کانگریس کے حق میں پرچار کے لئے باضابطہ گھوڑے پر سوار جعلی گبر سنگھ کو حقیقی پولیس کو دیکھ کر بھاگنا پڑا جبکہ ‘کالیہ’ اور’ سانبھا’ پکڑے گئے ۔ یہ پر مزاح واقعہ کل یہاں صلابت پورہ علاقے میں ہوا. انتخابات میں کانگریس نے جی ایس ٹی کو اہم ایشو بنایا ہے اور راہل گاندھی نے اسے ‘گبر سنگھ ٹیکس’ قرار دیا ہے . اب کانگریس کے کچھ سرگرم کارکنوں کو مہم کے دوران اس موضوع پر کچھ منفرد کرنے کی سوجھی اور انہوں نے فنکاروں کی ایک ٹولی ترار کرلی۔ بندوق لے کر گھوڑے پر بیٹھے ‘ گبر سنگھ’ جس کے آگے جی ایس ٹی کی تختی لگی تھی کے ساتھ ہی ساتھ دوسرے گھوڑے پر’ کالیہ’، سامنے چل رہے ‘ٹھاکر’،’ سانبھا’ (فلم شعلے کے کردار) اور دیگر دو کو دیکھ کر لوگوں کا ہجوم امڈ پڑا. اس دوران کسی نے پولیس کو اطلاع دی. پولیس کو دیکھ کر جعلی گبر، عمر شیخ-جو اصل میں ٹھیلے پر سبزی وغیرہ فروخت کرتا ہے اور آرٹسٹ ہونے کی وجہ سے ڈرامے میں چھوٹاموٹا کردار بھی کرتا ہے ،گھوڑے کے ساتھ ہی کھسک گیا پر’ کالیہ’ اور ‘سانبھا’ کے ساتھ ساتھ ‘ٹھاکر’ اور دو دیگرفنکار پولیس کی گرفت میں آگئے ۔ صلابت پورہ کے پولیس افسر وی جے چودھری کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بغیر اجازت کے ایسا کر رہے تھے جبکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے پیش نظر ایسا کرنا ضروری ہے ۔ ان سے ضبط کی گئی جعلی بندوقیں بھی لوگوں میں خوف پیدا کرنے کے مقصد سے استعمال ہو سکتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ پکڑے گئے لوگوں میں سورت مھانگرپالیکا کا کانگریس کونسلر اسلم سائیکل والا ، اور ‘سانبھا’ اور ‘کالیہ’ بنے یوتھ کانگریس کارکن کرنال موری اور اشون پٹیل کے علاوہ عام ڈاکو بنے علیم پٹھان اور دگ وجے چوھان کو پ حراست میں لے لیا گیا۔ بہرحال پولیس جعلی گبر کی تلاش کی کوشش کر رہی ہے ۔

راہل نے سوم ناتھ مندر میں پوجا کی
سوم ناتھ،29نومبر(سیاست ڈاٹ کام)اسمبلی انتخابات سے صرف دس روز قبل کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج یہاں سوم ناتھ مندر میں پوجا کی اور گجرات میں پارٹی کی کامیابی کے لئے پرارتھنا کی۔ کانگریس کے رہنما اب وسوادار سوار کنڈلا اور امریلی اضلاع کا دورہ کریں گے ،جہاں وہ روڈ شو، نکڑ میٹنگوں اور عوامی جلسوں میں شرکت کریں گے ۔ مسٹر گاندھی ریاست میں دو دن قیام کریں گے اور پارٹی کے امیدواروں کے حمایت میں عوام کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے متعدد ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔
تقریباً 22سال تک اقتدار سے دور رہنے کے بعد کانگریس گجرات میں اپنی جیت کے لئے انتھک کوشش کررہی ہے ۔