پولیس کانسٹیبل کی خودکشی کا واقعہ

نلگنڈہ ۔ یکم اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نلگنڈہ مستقر میں پولیس کانسٹیبل کا ریل کے سامنے آکر خودکشی کرلینے کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب نلگنڈہ مستقر کے پدماوتی کالونی کا ساکن ضلع کے چنڈور منڈل کے پولیس اسٹیشن سے وابستہ سرکل انسپکٹر کا گن مین (30) سالہ رمیش کمار نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں گولا گوڑہ کے قریب ریل کے سامنے آکر خودکشی کرلی ۔ واقعہ کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعش کو سرکاری دواخانہ منتقل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رمیش جو مقروض ہوگیا تھا معاشی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پریشانیوں کی وجہ سے ایک ہفتہ سے رخصت بھی حاصل کرنے کی اطلاع ہے ۔ خودکشی کی اطلاع پر رشتہ دار ، دوست احباب اور ملازمین کی کثیرتعداد نے ریلوے اسٹیشن پر پہونچ کر اپنے غم کا اظہار کررہے تھے ۔ رمیش کو 2لڑکے بھی ہیں۔