پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار تین افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا

حیدرآباد 31 مئی ( پی ٹی آئی )) پولیس اہلکاروں پر 2013 میں فائرنگ کرنے کے مقدمہ میں گرفتار کردہ تین مشتبہ افراد کو آج چتور کی پتور عدالت میں پیش کیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ پی اسمعیل ‘ بلال ملک اور فخر الدین عرف پولیس فخر الدین کو ٹاملناڈو میں ویلور جیل سے ٹرانزٹ وارنٹ پر چتور لایا گیا اور انہیں جوڈیشیل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے گرفتاری دکھائی گئی ۔ عدالت نے انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا ہے اور انہیں دوبارہ ویلور جیل منتقل کیا جا رہا ہے ۔