پولیس میں 3897 جائیدادوں پر بھرتی کی اجازت

حیدرآباد ۔ 30 اکٹوبر ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت نے وزارت داخلہ میں مخلوعہ جائیدادوں پر راست بھرتیوں کے موقع کا جائزہ لیا اور کہا کہ محکمہ کی سرگرمیوں اور کام کی نوعیت کے حوالے سے افرادی قوت کی اصل ضرورت کے علاوہ اس کے مجموعی مالیاتی اثرات پر بھی غور وخوص کیا گیا ۔ حکومت نے تلنگانہ میں ریاستی سطح کے پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعہ ریاستی ڈی جی پی کے راست کنٹرول مختلف زمروں کے تحت 3897 جائیدادوں پر بھرتیوں کی اجازت دی ہے ۔ 907 پولیس کانسٹبلس ( سیول ) ‘ 2990 پولیس کانسٹبل ( مسلح ریزرو) کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔