پولیس میں 18 ہزار سے زائد جائیدادوں پر تقررات

آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ /30 جون
مسلم نوجوانوں کو ترغیب دینے کیلئے ائمہ مساجد سے اپیل
حیدرآباد ۔ /21 جون (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے محکمہ پولیس میں کانسٹبلس اور سب انسپکٹر پولیس (سیول ، مرد و خواتین) کی تقریباً 18 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں جس کی آخری تاریخ /30 جون ہے ۔ یہ درخواست فارم www.tslprb.in پر دستیاب ہے ۔ مسلم نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری درخواست آن لائن داخل کریں ۔ محکمہ پولیس میں مسلم نمائندگی ضروری ہے ۔ چوں کہ تقررات کے لئے اب انٹرویو کا طریقہ برخواست کردیا گیا ہے اس لئے شفافیت زیادہ ہے ۔ ائمہ مساجد سے بھی خواہش کی گئی ہے کہ خطبہ جمعہ سے پہلے اعلان بھی کریں اور درخواست داخل کرنے کی نوجوانوں اور ان کے سرپرستوں کو تلقین بھی کریں ۔ امیدواروں کی عمر اور فیس سے متعلق تفصیلات ویب سائیٹ www.tslprb.in پر دستیاب ہیں ۔ اقلیتی امیدواروں کے لئے ہوٹل کرسٹل بنجارہ کے تعاون سے مائناریٹی رائٹس پروٹیکشن کمیٹی اور مائناریٹی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے یکم جولائی سے نظام کالج گراؤنڈ پر فری کوچنگ کا اہتمام کیا ہے ۔ خواہشمند امیدوار اس سلسلہ میں /25 جون سے کوچ مسٹر علی سے فون نمبر 9010834134 ، 8464080333 پر رابطہ قائم کریں اور فری کوچنگ کے لئے رجسٹریشن کروائیں ۔