پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کیلئے آج سے آن لائن رجسٹریشن

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( این ایس ایس ) : حکومت تلنگانہ نے ریاست میں 2018-19 سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ کورسیس میں اقلیتوں ، درج فہرست طبقات و قبائل ، پسماندہ اور معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے علاوہ جسمانی معذور طلبہ کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کی فراہمی کا اعلان کی ہے ۔ ان اسکالر شپس کی منظوری فراہمی و تقسیم کے نظام کو شفاف و قابل جواب دہی بنانے کے مقصد سے ایک خصوصی ویب سائٹ telanganaepass.cgg.gov.in جیسا آن لائن سسٹم متعارف کیا گیا ہے ۔ ای ۔ پاس پورٹل سے موسوم اس آن لائن سسٹم کے تحت اسکیم سے استفادہ کے لیے کالجوں اور طلبہ کو رجسٹریشن کی ضرورت ہوتی ہے ۔ epass.cg.gov.in پر تمام خواہش مند طلبہ تازہ اسکالر شپس کی منظوری کے لیے یکم جولائی تا 30 ستمبر اپنا ڈیٹا رجسٹر کرسکتے ہیں ۔۔