پورا ہندوستان گزشتہ سال کی بہ نسبت زیادہ سرد

نئی دہلی ۔ /30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)جاریہ سال موسم سرما گزشتہ سال کی بہ نسبت امکان ہے کہ زیادہ سرد ہوگا لیکن ملک کے بعض حصوں میں معمول کے مطابق یا زیادہ گرم ہوگا ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب ڈسمبر 2017 ء اور فبروری 2018 ء کے درمیان حسب معمول اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حراست ملک گیر سطح پر محسوس کئے جانے کی توقع ہے ۔ تاہم موسم کا اوسط درجہ حرارت بیشتر سب ڈیویژن میں گزشتہ سال کی بہ نسبت زیادہ سرد ہوگا ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر جنرل کے جی رمیش نے کہا کہ موسم کا اوسط اعظم ترین درجہ حرارت امکان ہے کہ راجستھان ، ہریانہ ، دہلی ، مشرقی اور مغربی یوپی ، گجرات ، وسطی مہاراشٹرا ، ودربھا ، مرہٹواڑہ ، مغربی اور مشرقی مدھیہ پردیش ، اروناچل پردیش ، آسام ، میگھالیہ ، منی پور اور میزروم میں ایک درجہ سیلسیس زیادہ گرم ہوگا ۔ گزشتہ موسم سرما 2016-17 ء میں ایک درجہ سیلسیس کی غلطی دیکھی گئی تھی جو 1991ء سے چوتھا گرم ترین موسم تھا ۔ اعتدال درجہ حرارست 40 فیصد امکان ہے کہ اقل ترین درجہ حرارست سردی کی لہر کے اضافہ میں جاریہ موسم سرما کے دوران معمول سے زیادہ سرد ہوگا ۔ سردی کی لہر کا اہم علاقہ پنجاب ، ہماچل پردیش ، اتارکھنڈ ، دہلی ، ہریانہ جموں و کشمیر ، راجستھان ، یو پی ، گجرات ، اڈیشہ اور تلنگانہ وغیرہ ہیں ۔