پودینے کے خواص

پودینہ ایک خوشبودار سبزی ہے جو موسم سرما میں بھی پیدا ہوتی ہے۔ اس کی چٹنی برصغیر میں صدیوں سے ذوق و شوق سے کھانے کے ہمراہ بطور سلاد استعمال کی جاتی ہے ۔ اسے بوٹی بھی کہا گیا ہے اور اس کی کئی قسمیں ہیں ۔ مخصوص کھانوں کو خوشبودار بنانے کے لئے پودینہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے اجزاء میں وٹامن ، فولاد اور وہ سبھی کچھ ہے جو مسالے میں ہونا چاہئے ۔ اس کی تاثیر گرم خشک ہے ۔
٭پودینہ بے حد مقوی معدہ ہے اور اکسیرات میں اس کاشمار کیا جاتا ہے۔
٭وبائی زہروں کا تریاق ہے اور موسمِ سرما اور برسات میں یہ چورن کے طورپر استعمال ہوتا ہے
٭ زہریلے جانور نے ڈنک ماردیا ہو تو پودینہ کاٹ کر اس کا لیپ کریں۔ زہر کو یہ ختم کردے گا ۔
٭ پودینہ قے کو روکتا ہے ۔ بلغم کو ختم کرتا ہے ۔ ہیضہ کیلئے نافع ہے ۔
٭ناک اور کان میں پودینہ کار س ٹپکانے سے ناک اور کان کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں۔
٭ ہیضہ میں الائچی پودینہ پتوں کے ہمراہ اُبال کر پلانے سے ہیضہ ختم ہوتا ہے ۔