پنچایت کے استحکام پر ہی ریاست کی ترقی ممکن

کریم نگر ۔ 30 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ حکومت مقامی اداروں یعنی ضلع پریشد ، منڈل پریشد ، گرام پنچایتوں کو کثیر فنڈس مختص کر کے مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ، پریشد چیرمین تلا اوما نے چہارشنبہ کو حیدرآباد سے ریاستی پنچایت راج محکمہ کے وزیر تاراکا راماراو ، محکمہ زراعت کے وزیر پوچارم سرینواس ریڈی ، محکمہ انڈومنٹ کے وزیر اندرا کرن ریڈی ، محکمہ فینانس کے وزیر ایٹالہ راجندر سے گراما جیوتی پروگرام پر ویڈیو کانفرنس میں یہ بات کہی ۔ دفتر کلکٹریٹ سے ویڈیو کانفرنس میں ضلع پریشد چیرمین تلا اوما ، ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے شرکت کی ۔ ضلع پریشد چیرمین نے کہا کہ مرکزی حکومت پنچایتوں کو فنڈس کی اجرائی میں کمی کی ہے ۔ پنچایت مستحکم ہونے پر ہی ریاست کی ترقی ممکن ہے ۔ گراما جیوتی پروگرام میں عوامی نمائندے کی حصہ داری ہو ۔ مواضعات میں ہی نہیں بلکہ منڈل اور ضلع پریشد کو بھی فنڈس مختص کرنے مشورہ دیا ۔ 29 امور کو ضلع پریشد کے احاطہ میں لانے خواہش کی ۔ ریاستی وزیر برائے محکمہ پنچایت راج کے تاراکا راماراو نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں پنچایتوں میں ملک میں زیادہ سے زیادہ 70 فیصد گھروں کے ٹیکس وصولی کر کے ریکارڈ حاصل کیا گیا ۔ دیگر ریاستوں کیلئے ماڈل مثال قائم کی ۔ منااورو ، منا پرانالیکا کی تشکیل سے متاثر ہو کر گراما جیوتی پروگرام کو تشکیل دیا گیا ۔ 15 اگسٹ سے اس پروگرام کو روبعمل لایا جائیگا ۔ اصول و وضوابط کے تشکیل کے ضمن میں ضلع اضلاع سے اس پر تجاویز اکھٹا کیا جارہا ہے ۔ پنچایتوں کو خصوصی اختیارات کی فراہمی کیلئے ہماری حکومت پابند عہد ہے مختلف محکمہ جات کی ہم آہنگی سے مکمل جامع ترقی ممکن ہے اس کیلئے ہی گراما جیوتی پروگرام ہے ۔ مواضعات میں پینے کے پانی کیلئے سڑکوں کی تعمیر ، روزگار طمانیت و دیگر کیلئے فنڈس مختلف محکمہ جات خرچ کررہے ہیں لیکن ان محکمہ جات کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے فنڈس ضائع ہورہے ہیں ۔ گراما جیوتی کے ذریعہ دیہی مزدوروں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے سعی کی جارہی ہے ۔ دیہی مزدور ہڑتال سے دستبرداری کرنے خواہش کی ۔ اس پروگرام میں جوائنٹ کلکٹر پوسومی باسو ، ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرا ، ضلع پریشد سی ای او سوراج کمار و دیگر نے شرکت کی ۔