پنچایت الیکشن میں بہو کے مقابل ساس کی جیت

یلاریڈی ۔ 26 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : یلاریڈی منڈل میں پنچایت الیکشن کے دوران بہو کے مقابل ساس نے جیت حاصل کی ۔ منڈل کے تماریڈی تانڈا میں شریمتی شویتا اپنی رشتہ کی بہو شریمتی مونیکا پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے انتخابی میدان میں بھی ساس نے بہو پر سبقت برقرار رکھی ہے ۔ ساس شویتا کو 147 ووٹ حاصل ہوئے تو بہو مونیکا کو 98 ووٹ ملے ۔ اس طرح ساس نے بہو کو شکست دیتے ہوئے تشکیل نو پنچایت کی سرپنچ بن گئیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ تما ریڈی پنچایت سے محمد عبدالعلی پاشاہ نے سات ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ یلاریڈی منڈل کے 31 ، پنچایتوں میں سے صرف یہ واحد پنچایت ہے جہاں سے کسی مسلم امیدوار نے سرپنچ کے لیے کامیابی حاصل کی ہے ۔۔