پنجاب کے 12 ٹراویل ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج

جعلی دستاویزات پر امریکہ کا سفر، 30 نوجوان ایریزونا جیل میں قید

کپورتھلہ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ زائد از 12 ٹراویل ایجنٹوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جنہوں نے 30 نوجوانوں کو دھوکہ دہی کے ذریعہ لاکھوں روپئے بٹور کر جعلی اسناد پر امریکہ روانہ کیا تھا اور یہ نوجوان اب وہاں (امریکہ) کی جیلوں میں قید ہیں۔ سلطان پور لودھی پولیس اسٹیشن کے افسر سربجیت سنگھ نے کہا کہ ایجنٹوں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے کہ جن کے بارے میں یہ شکایت وصول ہوگئی تھیں کہ انہوں نے نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کیلئے بھاری رقم بٹور لیا تھا اور ان کے بتاتے ہوئے دستاویزات پر امریکہ پہونچنے والے یہ پنجابی نوجوان اب ایریزونا جیل میں قید ہیں۔ پولیس نے کہا کہ یہ ٹراویل ایجنٹس غیرقانونی طور پر کام کردیئے تھے۔ انہوں نے سلطان پور لودھی، بھولات، بیگو دال، جالندھر اور دہلی میں اپنا نیٹ ورک قائم کرلیا تھا اور بیرونی ممالک بھیجنے کیلئے یہ نوجوان سے 25 لاکھ تا 30 لاکھ روپئے وصول کررہے تھے۔ ملازم ٹراویل ایجنٹوں کے خلاف قانون انسداد اسمگلنگ اور ہندوستانی تعزیری ضابطہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔