پنجاب کا آج راجستھان سے مقابلہ

موہالی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کنگس الیون پنجاب کی ٹیم جس کے مظاہروں میں استقلال کا فقدان ہے وہ کل یہاں راجستھان رائلز کے خلاف اپنی بولنگ کے مسائل کو حل کرنے کی کوشاں ہوگی۔ ممبئی اور بنگلور کے خلاف یکے بعد دیگرے دو ناکامیوں کے بعد روی چندرن اشون کی زیرقیادت پنجاب پھسل کر پانچویں مقام پر چلی گئی ہے۔گزشتہ مقابلے میں ٹورنمنٹ میں مسلسل ناکام ہورہی بنگلور کی ٹیم کے خلاف پنجاب کی ٹیم 173 رنز کا کامیاب دفاع کرنے میں ناکام ہوئی ۔دوسری جانب راجستھان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں کیونکہ اس قبل کھیلے گئے مقابلے میں اس نے ممبئی انڈینس جیسی طاقتورٹیم کو شکست دی ہے جس میں اوپنر جوس بٹلرنے 43 گیندوں میں 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے۔