پنجاب سے شکست ،روہت شرما پر جرمانہ

ممبئی۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی انڈینس کے کپتان کے خلاف یہ کارروائی آئی پی ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کی گئی ہے۔اپنے شہر میں کھیل رہی کنگس الیون پنجاب نے ہفتہ کو ممبئی انڈینس کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ گزشتہ میچ میں آرسی بی کو شکست دینے کے بعد ممبئی کو اس شکست کی امید نہیں تھی۔ روہت شرما کے لئے ہفتہ کا دن کافی مایوس کن رہا۔ ٹیم کی بڑی شکست کے بعد ان پر12 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی لگا دیا گیا۔ میچ ریفری نے ممبئی کے اس کپتان پراوور کی سست رفتاری کی وجہ سے یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔اس سیزن میں سلو اوورریٹ کا یہ پہلا معاملہ ہے، جس پر میچ ریفری نے کارروائی کی ہے۔ روہت شرما کے خلاف یہ کارروائی آئی پی ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کی گئی ہے۔ ممبئی انڈینس کی ٹیم آئی این ایس کو بندرا اسٹیڈیم میں ہوئے اس مقابلے میں 8 وکٹ کے بڑے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کنگس الیون پنجاب کو ممبئی نے 177 رنوں کا ہدف دیا تھا، جسے اس نے 18.5 اووروں میں حاصل کرلیا ہے۔ پنجاب کے لئے سلامی بلے باز کے ایل راہل نے 71 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے مینک اگروال نے 43 اورکرس گیل نے 40 رنز بنائے ۔ ممبئی انڈینس کی یہ تینوں میچوں میں دوسری شکست ہے، وہیں کنگس الیون پنجاب نے تین میں سے دو میچ جیت لئے ہیں۔