پناما پیپرس : مزید چار گواہوں نے بیانات ریکارڈ کروائے

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انسداد بدعنوانی عدالت کے روبرو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پناماپیپرس بدعنوانی معاملہ میں مزید چار گواہوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔ یاد رہیکہ پناما اسکینڈل کی وجہ سے ہی نواز شریف کو پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔ نواز شریف کے خلاف بدعنوانی کے تین معاملات درج کئے گئے ہیں۔ 67 سالہ نواز شریف آج اپنی دختر مریم اور داماد صفدر کے ہمراہ عدالت میں حاضر ہوئے۔ عدالت نے بعدازاں سماعت کی آئندہ تاریخ 16 جنوری تک ملتوی کردی۔