پناما پیپرس : شریف خاندان کیخلاف سماعت کی تکمیل کیلئے دو ماہ کی توسیع

اسلام آباد۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سپریم کورٹ نے یہاں کی انسداد رشوت ستانی عدالت کو پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ارکان خاندان کے پناما پیپرس اسکینڈل میں ملوث معاملہ کی سماعت کی تکمیل کیلئے مزید دو ماہ کی مدت مقرر کی ہے۔ یاد رہے کہ اپنے 28 جولائی 2017ء کے فیصلہ میں اپیکس کورٹ نے قومی احتسابی بیورو (NAB) کو شرف خاندان پر عائد کئے گئے الزامات پر سماعت کو اندرون چھ ماہ مکمل کرلینے کی ہدایت کی تھی۔ NAB نے اپیکس کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ابتداء میں شریف خاندان اور سابق وزیر مالیات استحق ڈار کے خلاف چار معاملات درج کئے تھے جن میں تین معاملاقات 8 ستمبر کو نواز شریف اور ان کے ارکان خاندان کے خلاف اور ایک معاملہ اسحق ڈار کے خلاف درج کیا گیا تھا۔