پناما پیپرس: اسحق ڈار کی عدالت میں حاضری

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر مالیات اسحق ڈار نے آج ملک کی ایک انسداد رشوت ستانی عدالت میں حاضری دی جہاں اُن پر بدعنوانیوں کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ پناما پیپرس معاملہ میں احتسابی بیوریو نے انھیں قصوروار ٹھہرایا ہے ۔ عدالت میں سماعت کا آغاز دو گواہوں کی پیشی سے ہوا جو دراصل اسحق ڈار کے اُن کی آمدنی کے معلوم ذرائع سے زائد اثاثہ جات رکھنے کی گواہی پیش کرنے آئے تھے ۔ یاد رہے کہ انسداد بدعنوانی واچ ڈاگ قومی احتسابی بیوریو (NAB) نے 8 ستمبر کو 67 سالہ اسحق ڈار کے خلاف 28جولائی کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد یہ الزام عائد کیا تھا ۔ اسحق ڈار نے احتسابی عدالت کے جج محمد بشیر کے اجلاس پر حاضری دی۔