پناما تحقیقاتی رپورٹ مسلم لیگ( نواز) کی جانب سے مسترد

اسلام آباد ۔ 9جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی پاکستان مسلم لیگ ( نواز ) نے دھمکی دی ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ جو پناما گیٹ جعلسازی مقدمہ کی شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کررہی ہے ‘ مسترد کردی جائے گی ۔ کیونکہ کمیٹی اصولی اعتبار سے غلط طریقہ سے تشکیل دی گئی ہے ۔ امکان ہے کہ کمیٹی کی رپورٹ کل پیش کی جائے گی ۔ پاکستان مسلم لیگ ( نواز) کی اعلیٰ سطحی قیادت نے کل واضح کردیا کہ برسراقتدار پارٹی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے انکشافات کو قبول نہیں کرے گی ۔ اگر اس کے بیانات سابق وزیراعظم قطر حمدبن جسیم الثانی کے بیانات کو رپورٹ کا ایک حصہ بنایا جائے ۔ نواز شریف سے قربت رکھنے والے چار مرکزی وزراء نے ایک پریس کانفرنس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی پر اعتراضات کئے ۔یہ ٹیم سپریم کورٹ میں ماہ مئی میں قائم کی تھی ‘ تاکہ شریف خاندان کے بارے میں اور لندن میں اس کی جائیدادوں کے بارے میں تحقیقات کرے ۔ پاکستان مسلم لیگ ( نواز) نے تحقیقات کے طریقہ کار کے بارے میں ذہنی تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ قطر کے سابق وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کو دو مکتوبات روانہ کئے تھے ۔