پلکوں کی صحت کا خیال رکھیں

پلکوں کی دلکشی اور گھنیرے ہونے کا راز دراصل ان کی صحت میں پوشیدہ ہے۔ آج کل مارکٹ میں مسکارا کے ایسے فارمولے بھی دستیاب ہیں جن میں پلکوں کو لمبا گھنا اور ریشمی بنانے کی صلاحیت پائی جاتی ہے اور یہ آپ کی پلکوں کو موئسچرائز کرکے ان کی حفاظت کرتے ہیں۔
لہٰذا اپنے بیوٹی روٹین سے ہٹ کر پلکوں کا خیال رکھیں تاکہ یہ خوبصورت دکھائی دینے کے ساتھ مضبوط اور صحت مند بھی رہیں۔ ہر رات سونے سے پہلے انہیں اچھی طرح صاف کریں تاکہ میک اپ کا کوئی ذرہ بھی ان میں باقی نہ رہے۔ آئی میک اپ اور مسکارا کی باقیات پلکوں کو خشک کردیتی ہیں اور ان میں بیکٹیریا کی افزائش کا سبب بھی بنتی ہیں جو انہیں تباہ کردیتے ہیں۔ پلکوں کے تیزی سے جھڑنے اور ٹوٹ کر گرنے کی عموماً یہی وجہ ہوتی ہے۔ اس لئے بہتر یہی ہیکہ اپنے لئے ایسا مسکارا منتخب کریں جس میں موئسچرائزر کی خوبیاں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ پلکوں کی حفاظت اور موئسچرائزنگ کیلئے ان پر کیسری آئیل لگانا بھی مفید خیال کیا جاتا ہے۔