پلوامہ حملے ، ہندوستان سے مزید معلومات کی طلبی

دفتر خارجہ میں ہندوستانی ہائی کمشنر سے معتمد خارجہ کی بات چیت
اسلام آباد۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے مہلک پلوامہ دہشت گرد حملے میں جیش محمد کے ملوث ہونے اور اقوام متحدہ کی طرف سے معلنہ دہشت گرد تنظیم کے اس ملک میں کیمپوں کی موجودگی کے بارے میں ہندوستان سے مزید معلومات ؍ ثبوت طلب کئے ہیں۔ معتمد خارجہ نے اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا اور ان کے ساتھ پلوامہ واقعہ کی ابتدائی تحقیقات سے متعلق تفصیلات پر تبادلہ کیا۔ بعدازاں جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پلوامہ حملے پر ہندوستانی دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد اس (ہندوستان) کے ساتھ ابتدائی تحقیقات پر تفصیلات کا تبادلہ کیا گیا۔ ہندوستان نے نئی دہلی میں متعینہ پاکستانی ہائی کمشنر کو پلوامہ میں 4 فروری کو سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گرد حملے کئے ہیں۔ جیش محمد کے ملوث ہونے کے بارے میں ٹھوث تفصیلات فراہم کیا تھا اور کہا تھا کہ جیش محمد کی قیادت اور ان کے تربیتی کیمپس پاکستان میں موجود ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ ’اس عمل پر پیشرفت کیلئے ہم ہندوستان سے مزید تفصیلات ؍ ثبوت طلب کئے ہیں‘۔