پستہ ہاوز حلیم کا نمائش میں آج افتتاح

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : عالمی شہرت یافتہ پستہ ہاوز حلیم کل ہند صنعتی نمائش میں گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی دستیاب رہے گی ۔ روبرو دفتر نمائش سوسائٹی ، نمائش میدان پستہ ہاوز حلیم کا آج شام 5 بجے جناب ممتاز احمد خاں کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا ۔ پستہ ہاوز حلیم نمائش کے علاوہ چارمینار ، شاہ علی بنڈہ روڈ ، عالیجاہ کوٹلہ ، بندلہ گوڑہ ، نامپلی ، ٹولی چوکی ، مہدی پٹنم ، گچی باولی ، کونڈہ پور ، چکڑ پلی اور مانصاحب ٹینک پر بھی ختم نمائش تک روزانہ شام 5 بجے سے رات دیر گئے تک دستیاب رہے گی ۔۔