پرینکا گاندھی کی تقریر پر مہیلا کانگریس کا اظہار ستائش

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے شعبہ خواتین کی صدر سشمیتا دیو نے آج پرینکا گاندھی وڈرا کی تعریف کی کیوں کہ اُنھوں نے خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی تقریر کا آغاز خواتین کی چوٹی کانفرنس میں بھائیو اور بہنو سے کیا تھا۔ یہ پرینکا گاندھی کی بحیثیت جنرل سکریٹری کانگریس گجرات میں اولین تقریر تھی۔ پرینکا گاندھی نے کہاکہ اُن کے خیال میں کسی نے بھی اِسے نوٹ نہیں کیا۔ اُنھوں نے جو کچھ کیا تھا وہ بحیثیت جنرل سکریٹری کانگریس گجرات میں کیا تھا۔ تقریباً دو ماہ قبل اُنھیں پارٹی کی جنرل سکریٹری انچارج اُمور مشرقی یوپی منتخب کیا گیا تھا۔ پرینکا گاندھی نے کہاکہ اپنی پہلی سیاسی تقریر کرتے ہوئے اُنھوں نے ابتداء بھائیو اور بہنو سے کی۔ وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں اُن کے تمام انتخابی تیقنات ہنوز تکمیل نہیں ہوسکے۔ پرینکا گاندھی کی گجرات میں تقریر کئی اعتبار سے اہم خصوصیات رکھتی ہے کیوں کہ وہ عوام سے پہلی بار بحیثیت جنرل سکریٹری کانگریس خطاب کررہی تھیں۔ قبل ازیں کانگریس کے صرف مرد جنرل سکریٹری ہوتے تھے۔ اُنھوں نے صدر مہیلا کانگریس کے ٹوئٹر بیان پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ کسی نے بھی اِس بات کو نوٹ نہیں کیا کہ اُنھوں نے صرف شدتِ جذبات میں حاضرین کو بھائیو اور بہنو کہا تھا۔