پرینکا کا دورۂ ایودھیا ، امیٹھی ، رائے بریلی

لکھنؤ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی عین ممکن ہے ایودھیا کا دورہ کریں گی اور اس کے ساتھ ساتھ گاندھی فیملی کے گڑھ امیٹھی اور رائے بریلی بھی جائیں گی۔ اترپردیش میں جاری ان کی انتخابی مہم کا یہ اگلا مرحلہ چہارشنبہ کو شروع ہورہا ہے ۔ جمعہ کو فیض آباد ۔ ایودھیا میں 50 کیلومیٹر طویل روڈ شو کا منصوبہ ہے۔