پرینکا کا امیٹھی میں روڈ شو

امیٹھی: 27 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے چہارشنبہ کواپنے بھائی و کانگریس صدر راہول گاندھی کے پارلیمانی حلقے میں چھوٹا سا روڈ شو کیا۔ اپنے روڈ شو کے دورانہوں نے بوتھ سطح کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کی جیت یقینی بنانے کے لئے اپنی کمر کس لیں۔ ‘پرینکا آئی ہے ۔بی جے پی گھبرائی’ ہے کہ نعروں کے ساتھ سینکڑوں کانگریس کارکن پرینکا کے روڈ شو میں چلتے نظر آئے ۔ اس موقع پر پرینکا نے ‘میرا بوتھ ۔میرا گورو ’(فخر)پروگرام کے تحت مسافر نگر میں واقع اے ایچ انٹر کالج میں بوتھ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی۔ کانگریس لیڈر نے لوگوں سے ملاقات کے لئے جگدیش پور میں کمرولی روڈ پر پیدل مارچ کیا جبکہ گوری گنج کراسنگ پر انہوں نے این ایس یو آئی کارکنوں سے ملاقات کی۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کینسر کے مرض میں مبتلا یو پی کانگریس کمیٹی کے رکن لیڈر محمد لطیف کی عیادت کے لئے انہونا علاقے میں بھی گئیں۔