پرگی کے مقفل مکان میں سرقہ

پرگی یکم / مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پنچ گھر کے تالا توڑ کر سرقہ کل رات پرگی پولیس اسٹیشن کے حدود بسی ریڈی پلی میں پیش آیا ۔ پولیس پرگی کی تفصیلات کے مطابق گرمی کی وجہ سے گھر کے چھت پر سو رہے تھے ۔ نامعلوم شخص نے گھر کا تالا توڑ کر 3 لاکھ 51 ہزار روپئے اور 12 تولہ سونا 30 تولہ چاندی کا سرقہ کیا گیا ۔ پرگی پولیس نے کیس درج کرلیا اور مصروف تحقیقات جاری ہے ۔