پرگیہ ٹھاکر کی آج سے انتخابی مہم شروع

بھوپال۔5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے بھوپال پارلیمانی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی انتخابی مہم پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کے آج ختم ہونے کے بعد سے ان کی انتخابی مہم شروع ہو جائے گی ۔ ٹھاکر کے انتخابی مہم پر کمیشن نے 72 گھنٹے کی پابندی عائد کی تھی جس کی مدت آج صبح 6 بجے ختم ہو گئی ۔پارٹی ذرائع کے مطابق آج وہ بھوپال پارلیمانی حلقہ کے تحت حضور اسمبلی حلقہ میں کئی جلسوں سے خطاب کریں گی ۔بھوپال میں 12 مئی کو پولنگ ہونی ہے ۔ یہاں ان کا مقابلہ کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ سے ہے ۔