پرویز مشرف آئندہ عام انتخابات میں مقابلہ کرسکتے ہیں

اسلام آباد 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف، انھیں سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی مشروط اجازت کے بعد 25 جولائی کو منعقد ہونے والے انتخابات میں مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ان کی پارٹی نے یہ بات بتائی۔2013 ء میں ہائی کورٹ کی جانب سے ان پر عائد کئے گئے تاحیات امتناع کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست کی سماعت کرنے والی سپریم کورٹ نے کہاکہ 74 سالہ مشرف پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔ مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ نے کہاکہ وہ خیبر پختنخواہ صوبہ چترال سے انتخابی مقابلہ کریں گے۔ یہ وہی نشست ہے جہاں آل پاکستان مسلم لیگ کے حمایتی ایک امیدوار نے 2013 ء کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مشرف کو پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ وہ ان کے شہر کراچی سے بھی مقابلہ کریں گے۔