پروگراموں اور خدمات کی نمائش کیلئے امریکن سینٹر میں میلے کا انعقاد

نئی دہلی، 22مئی(سیاست ڈاٹ کام) امریکن سینٹر میں سنیچر کو مختلف النوع پروگراموں اور خدمات کی نمائش کی جائے گی ۔ اس کا اہتمام ایک اوپن ہاوس میں کیا گیا ہے جہاں مہمانوں کا استقبال کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد یہاں نئے اور طویل عرصے سے آنے والے وزیٹروں کو بتانا ہے کہ یہ سینٹر کس طرح کسی موضوع پر معلومات فراہم کرتا ہے ، تعلیم و تربیت کا اہتمام کرتا ہے اور اختراعی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔ امریکی سفارت خانہ کی ریجنل پبلک انگیجمنٹ اسپیشلسٹ سارہ زیبل نے کہا کہ‘‘اکثر لوگ امریکن سینٹر کو بنیادی طور پر ایک لائبریری سمجھتے ہیں، لیکن صحعح معنوں میں اس کی سرگرمیوں کو اس سے کہیں زیادہ وسعت حاصل ہے ’’ ۔ انہوں نے اس خوش دلانہ اعتراف کے ساتھ برسوں پہلے سے امریکن سینٹر سے لوگوں کی شدید محبت اب بھی پوری طرح برقرار ہے کہا کہ اور اب یہ سنٹر دوسری چیزوں بشمول اختراع اور ٹیکنالوجی پر اضافی توجہ کے ساتھ مزید وسائل اور کئی پروگرام پیش کرتا ہے جو مقامی برادری کے بڑے حصے کے لئے فائدہ مند ہے ۔ ‘‘ہم اس کی نمائش کرنے کے لئے پُر جوش ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہاں سب کے لئے کچھ ہے ’’۔