پروفیسر اخترالواسع لائف اچیو منٹ ایوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی : جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ نے کہا کہ مسلمان اپنی تباہی کے لئے خود ذمہ دار ہیں کیوں کہ دین پر عمل کرناانہوں نے چھوڑدیا ہے ۔

معروف اسکالر پروفیسر اختر الواسع کو لائف ٹائم اچیو منٹ سرفراز کئے جانے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے یہ بات کہی۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں پروفیسر اختر الواسع کو کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کے ہاتھوں اسکرول پیش کیا گیا۔

سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اے ایم احمدنے یادگار پیش کی ۔اور آئی او ایس کے چیر مین ڈاکٹر محمد منظور عالم اورسابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے ایک لاکھ روپے کا چیک حوالہ کیا۔او آئی ایس کی ساتویں ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیر من ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف ابجیکٹیو اسٹڈیز کی جانب سے شاہ ولی اللہ ایوارڈ کے بعد لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کا سلسلہ شروع کرنے کا مقصد نوجوانوں کو ابھار نا اور ان میں امنگ پیداکرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بچے مستقبل کے معمار ہیں اس لئے ہم نے صحیح راستہ دکھانے کے لئے یہ سلسلہ شروع کیا ہے۔تاکہ وہ قوم وملت کی خاطر نمایاں کارنامہ انجام دینے کے لئے اپنے اندر جذبہ وجنون پیدا کریں۔اس موقع پر پروفیسر اخترالواسع نے ایوارڈ کو اپنی والدہ اور رفیقہ حیات کی جانب منسوب کیا ۔

اور کہا کہ ہمیں مسلمانوں کی نہیں ہندوستان کی فکر ہے۔ہندوستان کو بچانا ہمارا فرض ہے اور اس کے لئے ہم کام کرتے رہیں گے۔مسلمانوں کو مایاس ہونے کی ضرورت نہیں ہے