پرنب مکرجی پوسٹل بیالٹ سے استفادہ کریں گے

نئی دہلی ۔ 29 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روایت شکن اقدام میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی پہلے سربراہ مملکت بن جائیں گے جو اپنے حق رائے دہی سے استفادہ پوسٹل بیالٹ کے ذریعہ کریں گے ، جب وہ آئندہ ماہ ساؤتھ کولکتہ لوک سبھا چناؤ کیلئے اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ اپنے پیشرو کے برخلاف صدر جمہوریہ قومی دارالحکومت میں ووٹ نہیں ڈالیں گے بلکہ پوسٹل بیالٹ کا استعمال کریں گے کیونکہ وہ 160 راش بہاری میں رجسٹرڈ ووٹر ہیں، جو ساؤتھ کولکتہ پارلیمانی نشست کا حصہ ہے، جہاں 12 مئی کو پولنگ ہوگی۔