پرتگال میں فائرنگ ‘ دو پولیس ملازمین اور ایک نوجوان ہلاک

لزبن۔30اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پرتگال میں لزبن کے قریب ایک قصبہ میں اندھا دھند فائرنگ سے تین افراد بشمول دو ملازمین پولیس ہلاک ہوگئے ‘ایک شخص شدید زخمی ہوا ۔سادہ لباس میں ملبوس ایک ملازم پولیس جو پڑوس میں رہتا ہے جب موقع واردات پر تحقیقات کیلئے پہنچا تو اسے گولی مار دی گئی ۔ ایک طلایہ گرد ٹیم میں شامل دوسرے ملازم پولیس کو مقامی لوگوں نے طلب کیا تھا ۔ جب وہ موقع واردات پر پہنچا تو اس کے سرپر گولی مار کرہلاک کردیا گیا ۔ تیسرا مہلوک ایک مقامی نوجوان تھا ۔ ایک شخص فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اورحملہ آور گرفتار کرلیا گیا ۔