پرانی کرنسی رکھنے پر 10ہزار روپئے جرمانہ

سزائے قید نہیں ہوگی ، آرڈیننس منظوری کیلئے صدرجمہوریہ کو روانہ
نئی دہلی ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نوٹوں کی تنسیخ کا آرڈیننس منظوری کیلئے صدرجمہوریہ کو روانہ کردیا گیا ۔ تاہم 10 سے زیادہ منسوخ نوٹ قبضے میں رکھنے پر اقل ترین جرمانہ 10 ہزار روپئے عائد کیا جائے گا ۔ تاہم 4 سال سزائے قید کی تجویز کو حذف کردیا گیا ہے ۔ آرڈیننس میں ایسی کوئی دفعہ نہیں ہے اگر صدرجمہوریہ آرڈیننس کی بھی منظوری دے دیں تو یہ /31 ڈسمبر سے نافذ ہوجائے گا ۔ عوام کو پرانی نوٹیں کھاتوں میں جمع کرنے کیلئے /30 ڈسمبر تک مہلت دی گئی ہے اور /31 مارچ تک ریزرو بینک آف انڈیا نے پرانی نوٹ ڈپازٹ کرنے کی مہلت دی گئی ہے ۔ اس کے بعد پرانے نوٹ قبضے میں رکھنے کو تعزیری جرم قرار دیا جائے گا اور 10 ہزار روپئے یا رقم کا 5 گناہ جو قبضے میں رکھی گئی ہو ، جو بھی زیادہ ہو عائد کیا جائے گا ۔