پرامن انتخابات کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت

ریاستی الیکشن کمشنر ناگی ریڈی کی ویڈیو کانفرنس

میدک یکم/ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی الیکشن کمشنر مسٹر ناگی ریڈی نے کہا کہ مجوزہ دیہی مجالس ( زیڈ پی ٹی سی ایم پی ٹی سی ) اور شہری مجالد بہدی انتخابات کے سلسلہ میں متعلقہ ضلعی آفسروں کو متحرک کردیا ۔ مسٹر ناگی ریڈی ضلع کلکٹر میدک مسٹر کے دھرما ریڈی کے ساتھ منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنس میں اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے پرامن ماحول کے ساتھ شفافیت کی برقراری کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ۔ قبل ازیں ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسروں کا انتخاب کرتے ہوئے انہیں متحرک کردیں ۔ ناگی ریڈی نے کہا کہ رائے دہندوں کی فہرست معہ فوٹوز طباعت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گرام پنچایتوں میں ایم پی ٹی سیز انتخابات کیلئے منڈل پریشد عہدیدار کو چاہئے کہ وہ ووٹر لسٹ تیار کریں ۔ اس طرح ضلع پریشد سطح پر سی ای او کی ذمہ داری ہوگی ۔ جبکہ تشہری سطح پر بلدی کمشنر اس کا ذمہ دار ہوگا ۔ متعلقہ عہدیداروں کو چاہئے کہ گرام پنچایتوں منڈل پریشد دفتروں اور بلدی علاقوں میں دفتر مجلس بلدیہ پر ووٹرس کی فہرست عوام کے مشاہدہ کیلئے چسپاں کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بلیٹ پیپرس کی چھپوائی کیلئے پہلی ہی پرنٹنگ پریس کا انتخاب کریں اور پولنگ میٹریل کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ۔ اس ویڈیو کانفرنس میں ضلع کلکٹر کے ساتھ کمشنر بلدیہ میدک مسٹر سمیا ، ضلع پنچایت آفیسر مسٹر ہنوک کے علاوہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ایم پی ڈئ اوز بھی شریک تھے ۔