پراجینش نے چیلنجر سرکٹ میں پہلا خطاب جیتا

نئی دہلی۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پراجنیش گنیشورنے اینگ میں چل رہے کن منگ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں مصر کے محمد صفوات کو ہراآج یہاں اے ٹی پی چیلنجر سرکٹ میں پہلا سنگلا خطاب اپنے نام کر لیا ۔اس جیت کیساتھ وہ سر فہرست 200کی ریکنگ میں پہونچ گئے ہیں ۔حال ہی میں ڈیوس کپ میں چین کیخلاف آخری و فیصلہ کن میچ جیتنے والے پراجنیش نے مصر کے کھلاڑی کو ایک گھنٹہ52 منٹ میں5-7، 6-1 ، 6-3 سے شکست دے دی ۔چنئی کے 28سالہ کھلاڑی نے اس طرح 21,600ڈالر کی انعامی رقم اپنے نام کی اورساتھ ہی 125ریکنگ نمر حاصل کئے جس سے کل جاری ہونے والی ریکنگ میں ان کے 80سے زیادہ مقام کی چھلانگ لگانے کی امید ہے ۔ابھی وہ 260ویںمقام پر قابض ہیں ۔اور 80سے زایدہ ریکنگ میں اضافہ کی بدولت وہ سرفہرست 200کی لسٹ میں شامل ہو جائیں گے ۔اس کیساتھ ہی ہندوستان کے سرفہرست 200ریکنگ میں تین کھلاڑی ہو جائیں گے کیونکہ امید ہے کہ پراجنیش 175ویں مقام پر پہونچ جائیں ،یوکی بھانبری اس وقت 83ویں مقام کیساتھ ریکنگ میں ہندوستان کی جانب سے سر فہرست ہیں۔