پاک ۔ ایران باہمی رشتوں میں بہتری کے خواہاں

اسلام آباد۔10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ایران نے امن و استحکام کی خاطر باہمی تعلقات کو بہتر بنانے اور مشترکہ مفادات نیز مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر دو طرفہ بات چیت پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ہفتہ کو ریڈیو پاکستان پر نشر ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی سلامتی مشیر ناصر خاں جنجوعہ اور ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے درمیان مذکورہ باتوں پر یہ مفاہمت قائم ہوئی۔ ایران کے سفیر نے کہا کہ آپسی تعاون ہی خطہ میں استحکام اور امن کا واحد راستہ ہے ۔