پاک۔ انگلینڈ سیریز نشانات کی بنیاد پر

لاہور ۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹسٹ ‘ ونڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریز نشانات کی بنیاد پر کھیلنے پر اتفاق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مجوزہ سیریز نشانات کی بنیاد پر کھیلی جائے گی۔ ٹسٹ میچز کے 4 نشانات ہوں گے جبکہ ونڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز کے فی کس دو نشانات مقرر کئیگئے ہیں۔ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں نشانات نصف تقسیم ہوں گے ۔ نشانات کی بنیاد پر سیریز کھیلنے سے کوئی بھی سیریز برابری پر ختم نہیں ہو گی بلکہ کوئی نہ کوئی ٹیم فاتح قرار پائے گی۔