پاکستان ۔ سری لنکا ونڈے سیریز کا آج چوتھا میچ مقرر

کولمبو ۔ 21 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا چوتھا ایک روزہ میچ کل کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان یہ میچ کے ذریعہ نہ صرف سیریز جیت سکتا ہے بلکہ چمپینس ٹرافی کیلئے جگہ بھی مستحکم کرلے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں بھر پور فارم ہے،بیٹنگ بھی خوب چل رہی ہے، گیند بھی گھوم رہی ہے۔ ’گرین شرٹس ‘چوتھا میچ جیت کر ایک تیر سے دو شکار کرسکتے ہیں۔ونڈے سیریز 3-1 سے اپنے نام کرنے کے ساتھ باوقار ٹورنمنٹ کیلئے کوالیفائی بھی ہوجائیں گے ۔ دوسری طرف میزبان ٹیم سیریز میں 2-1 سے خسارے میں جانے کے بعد واپسیکرسکتی ہے۔ یہ میچ پریماداسا گراونڈ پر ہی ہوگا، جہاں تیسرے میچ میں ہلڑبازی ہوئی ۔ اسی لئے چوتھے میچ کیلئے سیکورٹی دگنی کردی گئی ہے۔کولمبو میں کل بارش کی پیش قیاسی بھی کی گئی ہے۔