پاکستان ۔یوروپی یونین کے مشترکہ عزم کا اعادہ

اسلام آباد، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور یورپی یونین نے دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف مشترکہ لڑائی کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ڈان نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان اور یوروپی یونین کے درمیان انسداد دہشت گردی پر ساتویں دور کی بات چیت جو برسلز، بلجیم میں ہوئی، اس میں یہ اعلان کیا گیا۔پاکستان کی نمائندگی انسداد دہشت گردی کے ڈائرکٹر جنرل احمد فاروق نے کی جبکہ یورپی یونین کی نمائندگی سیکورٹی پالیسی کے ڈائرکٹر پاویل ہیرزنسکی نے کی۔اس میٹنگ میں قانون کی حکمرانی اور حقوق انسانی کے تحفظ پر مبنی دہشت گردی پر ہمہ جہت کارروائی کرنے کی ضرورت پر متفقہ طور پر زور دیا گیا ۔دونوں جانب سے بین الاقوامی تعاون میں اضافہ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اسی طرح فائننشیل ایکشن ٹاسک فورس اور عالمی انسداد دہشت گردی فورم کے قیام پر بھی زور دیاگیا۔یورپی یونین نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے تعاون میں اضافہ کی تعریف کی ہے اور بنیاد پرستی سے لڑنے کے لئے ان کی کوششوں میں مزید اضافہ پر زور دیا۔دونوں جانب سے بین العقائد با ت چیت ، سماجی آہنگی اور رواداری کی اہمیت پر زوردیا گیا۔

افغانستان :40ہزار ٹن گیہوں کا تحفہ
اسلام آباد، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی معاشی کوآرڈی نیشن کمیٹی (ای سی سی ) نے افغانسان کو 40 ہزار ٹن گیہوں تحفے میں دینے کی منظوری دی ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں جمعہ کو ای سی سی کی میٹنگ میں اس فیصلے کو منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے افغانستان کو ایک ارب 73 کروڑ روپے مالیت کا 40 ہزار ٹن گیہوں تحفے میں دینے کو منظوری دی۔جیو نیوز کے مطابق کمیٹی نے بے نظیر آمدنی تعاون پروگرام (بی آئی ایس پی) کے لئے پاکستان غریب جلاوطنی فنڈ (پی پی اے ایف) کے تحت بھی فنڈ جاری کرنے کی منظوری دی۔