پاکستان کے 4 اعلی سابق فوجی عہدیداروں کیخلاف بدعنوانی کیس

اسلام آباد۔21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے انسداد رشوت ستانی ادارہ واچ ڈاگ نے پاکستان کے 4 اعلی سابق فوجی عہدیداروں کے خلاف 2 بلین روپئے کرپشن کیس کو دوبارہ کشادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان فوجی عہدیداروں میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ بھی شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اصل ریلوے اراضی کو 2001ء میں کوڑیوں کے دام ایک ملیشیائی کمپنی کو مبینہ طور پر منتقل کیا تھا۔ فوجی احتساب بیورو نے کل ہی اس کیس دوبارہ کھول دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیس کو گزشتہ 17 سال سے دفن کردیا گیا تھا۔ لاہور میں ریلوے اراضی کو ملیشیائی فرم کے حوالہ کرنے میں دھاندلیاں کی گئی تھیں۔