پاکستان کے ہتھیاروں کا صرف دفاعی مقصد:صدر علوی

اسلام آباد۔ 27 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صدر عارف علوی نے منگل کے روز اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اس کے ہتھیار پر امن مقاصد کیلئے ہیں۔ڈان کی رپورٹ کے مطابق صدر علوی نے کراچی میں دسویں (آئی ڈی ای اے ایس) عالمی دفاع نمائش اور سیمینار 2018 کے افتتاحی پروگرام کو خطاب کرنے کے دوران مذکورہ خیال ظاہر کیا۔ یہ یاد دلاتے ہوئے کہ ایک وقت میں پاکستان میں 35 لاکھ افراد پناہ گزیں تھے جو افغان جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہو گئے تھے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بھائیوں کا خیال کیا کہ انھیں یہاں ہونا چاہیے ، وہ ابھی بھی یہی ہیں، لیکن دنیا پاکستان کی قربانی (شراکت داری) کو بھول گئی ہے ۔پاکستان جنگ پسند نہیں کرتا، کیونکہ جنگ بھوک ، نقصِ تغذیہ اور مصیبت کے علاوہ کچھ نہیں لاتی۔ ہم امن چاہتے ہیں، ہم پڑوس کے جنگ زدہ خطے میں امن کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور ہمیں خود کو مضبوط کرنے کی ضررت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہتھیار پر امن مقاصد کے لیے ہیں۔ ہم یہاں اپنے ملک کے دفاع کیلئے ہیں اور آئی ڈی ای اے ایس کا مقصد بھی یہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہتھیار محض دفاع کیلئے ہیں اور یہ کبھی حملے کیلئے استعمال نہیں ہوں گے ۔ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنگ کی صورت میں ان کا ملک اپنا دفاع کرنے کی پوری اہلیت رکھتا ہے ۔پچاس ممالک کی جانب سے 522 نمائش کامنگل سے 30 نومبر تک اپنے اعلیٰ معیار کے ہتھیاروں کو اس نمائش میں دکھائیں گے ۔