پاکستان کے پسماندہ اور جنگ زدہ علاقوں سے مختلف امیدوار

امیدواروں میں سکھ اقلیت ‘ ماہر ماحولیات اور نواب زادہ طبقے کے امیدوار شامل
اسلام آباد ۔ 22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ماہر ماحولیات معمولی سے کرپشن میں ملوث اور موقع پرست ناقابل شکست امیدوار پاکستان کے اصل دھارے کے سیاستدانوں کے علاوہ شعلہ بیان امیدوار ملک گیر سطح سے 25جولائی سے پاکستانی عام انتخابات میں مقابلہ کررہے ہیں ۔ 5 امیدوار سے ملک کو پُراسرار چیلنجوں کا بھی سامنا ہے ۔ امیدواروں میں ایاز میمن موتی والا ماہر موحولیات پسماندہ علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ وہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے آزادامیدوار ہیں ۔ وہ انسداد کرپشن ‘ ماحولیات دوست پیغام کے ساتھ کامیابی کی امید رکھتے ہیں جب کہ انتخابات میں بدنام امیدوار جھوٹے وعدے کررہے ہیں ۔ تمام کے تمام پاکستان میں سبز و سفید پرچم لہراتے ہیں ۔ وہ پسماند علاقوں کا دورہ کبھی نہیں کرتے ‘ اس لئے موتی والا پاکستان کے رکن قومی اسمبلی بننا اپنا حق سمجھتے ہیں ۔ وہ نل اور برقی قمقمہ کے انتخابی نشان پر مقابلہ میں ہیں ۔ پاکستان میں پانی کا مسئلہ سنگین ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو شدید آبی قلت کا سامنا ہے ۔ ہر پاکستانی شہری کو 2025ء تک 500مکعب میٹر سے بھی پانی دستیاب ہوگا ۔ رادیش سنگھ ٹونی پہلے پاکستان کے اقلیتی آزاد امیداور ہیں جو قدامت پرست شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخواہ سے مقابلہ کررہے ہیں ‘ یہاں کی آبادی میں ایک لاکھ 30ہزار مسلمہ رائے دہندے ہیں جن میں سے بیشتر مسلمان ہیں صرف 160 سکھ ہیں ۔ ایک اور امیدوار علی وزیر ہیں جنہیں اب تک کبھی ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ نواب عنبرشہزادہ ایک اور امیدوار ہیں جو ہمیشہ دھوپ کا چشمہ لگانے اور اپنی بڑی بڑی مونچھوں کیلئے شہرت رکھتے ہیں۔