پاکستان کے وزیرتحقیرعدالت معاملہ میں ماخوذ

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سپریم کورٹ نے پی ایم ایل (این) کے ایک وزیر کو توہین عدالت کے ایک معاملہ میں ماخوذ کیا ہے۔ یاد رہیکہ پناما پیپرس اسکینڈل میں ملوث پائے جانے کے بعد اپیکس کورٹ نے نواز شریف کو وزیراعظم کے عہدہ کیلئے نااہل قرار دیا تھا اور اس کے بعد ہی مذکورہ وزیر نے عدلیہ کے خلاف تحقیر آمیز بیانات دیئے تھے۔ تین ججس پر مشتمل ایک اپیکس کورٹ کی بنچ نے جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب کی قیادت میں وزیرمملکت برائے امورداخلہ طلال چودھری کے خلاف معاملہ کی سماعت کی جن پر الزام ہیکہ انہوں نے 24 اور 27 ستمبر 2017ء نے عدلیہ کے خلاف تحقیر آمیز بیانات دیئے تھے جبکہ منگل کے روز ایک اور وزیر دانیال عزیز کے خلاف بھی تحقیر عدالت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔