پاکستان کے قبائیلی علاقہ خرم میں دو افراد ہلاک

پشاور۔14مئی ( سیاست ڈاٹ کام) کم از کم دو افراد آج ہلاک کردیئے گئے جب دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر شمال مغربی پاکستان میں طلایہ گردی کے دوران فائرنگ کردی ۔  یہ واقعہ زیریں خرم قبائیلی علاقہ کے ایک دیہات میں پیش آیا جو افغانستان کی سرحد سے متصل ہے ۔ سیاسی محرر سرفراز حسین اور ان کا باڈی گارڈ ممتاز حسین برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ حملہ آور موقع واردات سے فرار ہوگئے ۔ تلاشی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ خرم قبائیلی علاقہ انتہائی حساس علاقہ ہے جہاں افغانستان کے تین صوبوں کی سرحدیں ملتی ہیں اور سرحد پر فوجی نقل و حرکت کے اہم راستہ ہیں ۔ یہاں پر اب تک کئی حملے ہوچکے ہیں ۔