پاکستان کے قاتل پہاڑ کی چوٹی میں پولینڈ کے کوہ پیما کی جان لے لی

اسلام آباد ۔ 28 ؍ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) پولینڈ کا ایک کوہ پیما سمجھا جاتا ہے کہ پاکستان کے ایک قاتل پہاڑپر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ بچاؤ کارکنوں نے اس کی نعش منگا پربت کی چوٹی سے برآمد کرنے کی کوششیں ترک کر دیں ۔ گلگت ‘بلتستان(پاکستان) میں اسے قاتل پہاڑ کہا جاتاہے۔ کیونکہ یہ 7500 فٹ سے زیادہ بلند نہیں ہے لیکن یہاں ہمیشہ موسم ناسازگار رہتا ہے اور درجہ حرارت ہمیشہ منفی ہوا کرتا ہے ۔