پاکستان کے سابق کرکٹرز بورڈ ملازم رکھے تو ٹائلٹ میں کام کرنے بھی تیار!

کراچی ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق ٹسٹ پیسر تنویر احمد کا ماننا ہے کہ بعض سابق پاکستانی کرکٹرز ٹائلٹوں میں تک کام کرنے رضامند ہوجائیں گے بشرطیکہ انھیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔ تنویر نے کہا: ’’یہ میرا شخصی تاثر ہے جس میں غلط کیا ہے۔ میں مانتا ہوں کہ بعض سابق کھلاڑی بورڈ میں روزگار کے مواقع حاصل کرنے اس قدر بے چین ہیں کہ وہ بیت الخلاء میں تک کام کرلیں گے۔‘‘ جی ٹی وی نیوز چیانل کے جی ٹی وی اسپورٹس شو پر تنویر کے اس تبصرہ نے ناظرین اور سوشل میڈیا والوں کو یہ کہنے پر مجبور کیا کہ وہ ذہنی طور پر بیمار شخص ہے جس کے پاس بڑوں یا رفیقوں کا حد و ادب نہیں۔