پاکستان کے سابق ایئر مارشل اصغر خاں کا انتقال

اسلام آباد 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فضائیہ کے سابق سربراہ اور سیاست داں ریٹائر ایئر مارشل اصغر خاں کا انتقال ہو گیا۔ وہ 96 برس کے تھے اور عرصۂ دراز سے علیل تھے۔ ان کی تدفین کل ان کے آبائی علاقے نواں شہر ایبٹ آباد کے مقامی قبرستان الیاسی مسجد میں عمل میں آئے گی۔پاک فضائیہ کے پہلے سربراہ اصغر خان نے 35برس کی عمر میں ایئر فورس کی کمان سنبھالی تھی۔