پاکستان کے خلاف کارتک کو منتخب کرنے پر غور

لندن۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف میچ کیلئے دنیش کارتک کو قطعی 11 کھلاڑیوں کا حصہ بنانے کا اشارہ دے دیا۔ واضح رہے کہ دنیش کارتک نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ میں 77گیندوں پر94رنز کی اننگز  کھیل کرمڈل آرڈ ر  میں اپنا مقام  مضبوط بنا لیا تھا۔ کوہلی نے کہا ہے کہ دونوں میچوں میں وہ جو چاہتے تھے حاصل کرلیا۔ بیٹسمینوں نے رنز بنائے جبکہ بولروں کی کارکردگی بھی بے مثال رہی۔ ہردیک پانڈیا اور کیدار جادھو لوئر آرڈر میں اپنی ذمہ داری خوب نبھا رہے ہیں جبکہ دنیش کارتک بھی غیر معمولی کھلاڑی ہیں جنہوں نے انگلینڈ آمد کے ساتھ ہی اپنی فارم ثابت کردی ہے۔