پاکستان کے بجٹ میں 10% تخفیف

اسلام آباد۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی تنخواہیں دینے کے علاوہ دیگر حالیہ بجٹ میں 10% تخفیف کی جائے۔ پاکستانی شہریوں نے اخراجات میں کفایت شعاری کی تجویز پیش کی تھی تاکہ نقد رقم کی قلت سے پیدا ہونے والی معاشی پریشانیوں کو دور کیا جاسکے۔ روزنامہ ’’ایکسپریس ٹریبیون‘‘ نے اپنی رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ اس اقدام سے تقریباً 10 ارب روپئے کی باقی مالی سال 2018-19ء کے دوران بچت ہوگی۔