پاکستان کے اپوزیشن قائد شہباز شریف گرفتار

لاہور ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے اپوزیشن قائد شہباز شریف کو کرپشن کے دو معاملوں میں مبینہ طور پر ملوث پائے جانے پر جمعہ کے روز گرفتار کرلیا گیا۔ 67 سالہ شہباز شریف پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھائی ہیں۔ گرفتاری کے بعد انہیں انہیں قومی احتسابی بیورو کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش کیا گیا۔ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور پنجاب صاف پانی کمپنی کے کنٹراکٹس اپنی پسندیدہ کمپنیوں کو دیئے جانے اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کا ارتکاب کرنے پر شہباز شریف کو قصوروار ٹھہرایا گیا۔ قومی احتسابی بیورو کے ترجمان نوازش علی عاصم نے یہ بات بتائی جبکہ فزیکل ریمانڈ کیلئے شہباز شریف کو احتسابی عدالت کے روبرو ہفتہ کے روز پیش کیا جائے گا۔