پاکستان کی ہار کے بعد جم کر چلی گولیاں ، فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا آسمان

لندن۔26 مئی (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کو وارم اپ میچ میں ہرانے کے بعد افغانستان میں جم کر جشن منایا گیا۔ کابل سمیت کئی شہروں میں لوگوں نے ہوائی فائرنگ کرکے جیت کا جشن منایا۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کو وارم اپ میچ میں ہرانے کے بعد افغانستان میں جم کر جشن منایا گیا۔ کابل سمیت کئی شہروں میں لوگوں نے ہوائی فائرنگ کرکے جیت کا جشن منایا۔ دہشت گردی کی وجہ سے بکھرے ملک کو اس جیت نے ایک کردیا۔ افغانستان کی ٹیم نے حشمت اللہ کے ناٹ آوٹ 74 رن اور حضرت اللہ زائی کی 49 رنوں کی اننگز کی بدولت 262 رن کے ہدف کو سات وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔ ورلڈ کپ سے پہلے اس جیت کے ذریعہ افغانستان نے باقی سبھی ٹیموں کو سنبھل کرکھیلنے کا پیغام دیدیا ہے۔طویل عرصہ سیجنگ کی زد میں افغانستان کو ابھی بھی امن کی تلاش ہے ، لیکن حالیہ برسوں میں کرکٹ نے اس ملک کو ایک نئی امید دی ہے۔ افغانستان کے کئی لوگوں کا الزام ہے کہ پاکستان سے طالبان کو مل رہی حمایت سے ان کے ملک میں امن قائم نہیں ہورپا ہے۔ حالانکہ پاکستان ان الزامات سے انکار کرتا ہے۔ ایسے میں وارم اپ میچ کے ختم ہونے کے بعد کابل میں لوگ سڑکوں پر اتر آئے اور ہوائی فائرنگ کی۔ سوشل میڈیا پر بھی سیاستدانوں نے آپسی اختلافات کو درکنار کرتے ہوئے گلبدین نائب کی کپتانی والی ٹیم کو مبارکباد دی۔ اشرف غنی کے قریبی امراللہ نے لکھا کہ ہم افغانوں نے کرکٹ میں پاکستان کو ہرادیا ، ہاں ، آج شام کو یہ سب ہوا اور تاریخ پر ایک چھاپ چھوڑ گیا۔ پاکستان کے فوج کے سینئر اہلکار میجر جنرل آصف غفور نے بھی افغانستان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔